عوام پاکستان کی نیشنل جنرل کونسل (این جی سی) کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز 26 مارچ 2026 صبح 8 بجے ہو چکا ہے، جو 28 مارچ 2026 دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔ پارٹی کے ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ ووٹ ڈالنے کے لیے www.awaampakistan.org پر جائیں اور اس جمہوری عمل میں بھرپور حصہ لیں۔
عوام پاکستان کی نیشنل جنرل کونسل (این جی سی) کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا آغاز 26 مارچ 2026 صبح 8 بجے ہو چکا ہے، جو 28 مارچ 2026 دوپہر 12 بجے تک جاری رہے گا۔ یہ انتخاب عوام پاکستان کے اندرونی جمہوری عمل کا ایک اہم مرحلہ ہے جس کے ذریعے پارٹی کی 200 ارکان پر مشتمل نیشنل جنرل کونسل کا انتخاب کیا جا رہا ہے۔
پارٹی ممبران اپنا ووٹ ڈالنے کے لیے عوام پاکستان کی آفیشل ویب سائٹ www.awaampakistan.org
پر جائیں۔ ویب سائٹ کھولنے کے بعد ہوم پیج پر موجود الیکشن کے سیکشن پر کلک کریں، پھر نیشنل جنرل کونسل (این جی سی) الیکشن کو منتخب کریں اور Vote Now کے بٹن پر کلک کریں۔
اس کے بعد ممبران کو اپنی رکنیت کی تصدیق کے لیے اپنا شناختی کارڈ نمبر (CNIC) درج کرنا ہوگا اور Continue پر کلک کرنا ہوگا۔ تصدیق کے بعد امیدواروں کی فہرست ظاہر ہوگی، جس میں سے ممبران زیادہ سے زیادہ 10 امیدوار منتخب کر سکتے ہیں۔
امیدوار منتخب کرنے کے بعد نیچے جا کر Continue دبائیں اور اپنا ووٹ Confirm کریں۔ ووٹ کامیابی سے جمع ہونے کے بعد اس کی تصدیق کا پیغام اسکرین پر ظاہر ہو جائے گا۔
پارٹی قیادت نے تمام ممبران سے اپیل کی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اس جمہوری عمل میں بھرپور شرکت کریں اور اپنی رائے کا حق استعمال کریں۔